نئی دہلی: بھارت میں ماحولیاتی تعلیم کے نام پر بچوں پر غیر انسانی سبق پڑھایا جانے لگا۔
ایسا سبق جسے سن کر کوئی بھی انسان شدید غم غصے میں مبتلا ہو جائے گا۔ بھارتی نصاب میں شامل ”اوور گرین ورلڈ“ نامی کتاب میں بچوں کو ہوا کی اہمیت بتانے کیلئے بلی کے قتل کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
چھوتھی جماعت کے طالب علموں کو پڑھائی جا نے والی کتاب بھارتی درالحکومت کے سیکڑوں سکولوں کے علاوہ چند قریبی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ میں گزشتہ سال سے پڑھائی جا رہی ہے۔
کتاب میں موجود سبق کے ذریعے ایک تجربہ کروایا جاتا ہے جس کے دو خالی ڈبے استعمال کر کے ایک میں ہوا کیلئے سوراخ بنایا جاتا ہے جبکہ دوسرا ڈبہ ہوا کی آمدروفت سے پاک رکھا جاتا ہے۔ دونوں ڈبوں بلی کے دو چھوٹے بچوں کو ڈالا جاتا ہے اور ڈبے پوری طرح بند کر دیے جاتے ہیں۔
کچھ دیر بعد دونوں ڈبو ں کو کھول کر دکھایا جاتا ہے۔ مکمل طور پر بند کیے گئے ڈبے میں موجود بلی کا بچہ اس وقت تک مر جاتا ہے۔