نئی دہلی: بالی ووڈ معروف اداکار شاہد کپور کے بھائی ایشان کھتر کی پہلی فلم ”بیونڈ ۔دی ۔ کلاوڈ“ کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
اس فلم کی ہدایتکاری آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد کردہ ایرانی فلمساز مجید ماجدی کر رہے ہیں جبکہ پرڈیوسر زی سٹوڈیوز اور شران منتری ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایرانی فلمساز بھارت میں پہلی مرتبہ کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز برلن فلم فیسٹیول میں فلم کے پروڈیوسر شران منتری کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی ممبئی اور جے پور کے گرد گھومتی ہے۔
ایشان کی اداکاری پر فلم پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ ایشان بہت عمدہ اداکار ہیں اور یہ اس فلم کے لئے بالکل پرفیکٹ ہیں۔