اسلام آباد: وزیرداخلہ چودھری نثارکا کہنا ہے کہ خطرہ صرف سرحدوں پر نہیں ،ملک میں چھپے دشمنوں سے بھی ہے ،پاک آرمی کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی ٹریننگ قابل ستائش ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی نےپبی میں 2 لاکھ 35 ہزار افراد کو ٹریننگ دی ہے ،تقریب میں وزیر داخلہ چودھری نثار شریک ہوئے جنہیں نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم ٹریننگ سنٹر سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔جوانوں سے خطاب میں چودھری نثار نے کہا کہ مکار دشمن کا نہ تو کوئی روپ اور نہ ہی کوئی اصول،،وہ چھپ کر وار کرتا ہے،جس کیخلاف سکیورٹی فورسز برسرپیکار ہیں۔
چودھری نثار نے مزید کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کا کردار اہم ہے ،وزیرداخلہ نے کورس مکمل کرنے والے گریجوایٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے۔
خطرہ صرف سرحدوں پر نہیں ،ملک میں چھپے دشمنوں سے بھی ہے ،چوہدری نثار
05:22 PM, 10 Feb, 2017