ممبئی : بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی ساس اور ماضی کی معروف اداکار ہ ڈمپل کپاڈیا کو ”بہترین دوست“قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ اداکار نے ان خیالات کا اظہار ٹویٹر پر اپنی فلم کی پروموشن کے سلسلے میں مداحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری فلم انڈسٹری میں ڈمپل کپاڈیہ میری بہترین دوست ہیں۔
واضح رہے کہ اکشے کمار کی فلم ”جولی ایل ایل بی2“ آج ریلیز ہو چکی ہے، اور وہ اس فلم میں وکیل کا مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔