ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے فلم ”جولی ایل ایل بی 2“ میں مرکزی کردار نہ ملنے پر اپنے جذبات کا اظہار کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ رات فلم کے پریمئرکے دوران ارشد وارثی سے فلم کے سیکول کا حصہ نہ بننے سے متعلق سوال کیا گیا کہ تو ان کا کہنا تھا کہ میں ”جولی ایل ایل بی 2“ میں بالکل مایوس نہیں ، کیونکہ اگر ایسا کچھ ہوتا تو آج میں یہاں نہ ہوتا۔
اکشے کمار سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اکشے مجھ سے بہتر اداکار ہیں اور انہوں نے اس فلم میں مجھ سے دس گنا بہتر اداکاری کی۔
مرکزی رول نہ ملنے پر ارشد وارثی کے جذبات کیا تھے خود ہی بتا دیا۔۔!!!
05:25 PM, 10 Feb, 2017