لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طلبہ کے دو گروپس کی آپس میں شدید لڑائی نے ہاسٹل کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا۔
ایک گروپ کی ڈنڈا بردار فورس اور دوسرے گروپ کی اینٹیں بردار فورس نے ایک دوسرے بھرپور حملے کیے، ایک دوسرے پر فائرنگ بھی کی۔
یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی تو پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی، پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی۔