لندن  پاکستانی ڈیزائنرز کی شاندار کلیکشن پیش 

03:15 PM, 10 Feb, 2017

لندن :لندن میں ہونے والے فیشن پریڈ کے موقع پر پاکستان کے کئی نامور و مقبول ڈیزائنرز نے اپنی شاندار کلیکشن پیش کی۔فیشن شو میں 10پاکستانی ڈیزائنرز کا کام سامنے آیا، جن میں نیلوفر شاہد، فائزہ سمیع، شمائل انصاری،، سائرہ رضوان،، سٹوڈیو ایس، ماریہ بی، نومی انصاری،    رامہ ایمان ، ٹینا درانی اور شیرزاد رحیم تولا شامل ہیں۔
شیرزاد نے ہمیشہ کی طرح اپنی منفرد جیولری کی نمائش کی۔

نومی انصاری ہمیشہ ہی رنگوں بھرے ملبوسات کو  پیش کرتے ہیں

ٹینا درانی نے اپنے عروسی ملبوسات میں پھولوں کے پرنٹ خاص طور پر استعمال کیا

فائزہ سمیع  کی کلیکشن میں موجود عروسی ملبوسات بھی شاندار تھے

رانی ایمان کے ڈیزائنر  کردہ عروسی جوڑے کافی  منفرد تھے

ماریہ بی نے منفرد رنگوں کے ملبوسات پیش کئے

شمائل انصاری نے عروسی ملبوسات کو الگ انداز دے کر پیش کیا

سٹوڈیو ایس کی کلیکشن میں عروسی ملبوسات سے زیادہ پارٹی جوتوں کو پیش کیا گیا

نیلوفر شاہد کی کلیکشن کو قدیم دور کا انداز نمایاں تھا

مزیدخبریں