پنجاب کے تمام اضلاع کیلئے موٹر بائیکس ایمبولینس اور وزیراعظم صحت کارڈ کی منظوری

02:44 PM, 10 Feb, 2017

 لاہور: صوبے کے عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے اصلاحاتی پروگرام کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے اہداف مقرر کر کے ان کے حصول کو ہر صورت یقینی بنانا ہو گا۔ انکا کہنا تھا کہ پنجاب پاکستان کا پہلا صوبہ ہے جہاں پہلی بار ایمبولینس سروس کو مربوط نظام کے تحت چلایا جا رہا ہے۔

انکا کہنا تھاکہ موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کو بیک وقت 9 ڈویژنوں میں شروع کیا جائے گا موٹر بائیکس ایمبولینس سروس سے تنگ گلیوں اور محلوں میں مریضوں تک رسائی ممکن ہو گی۔ موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی تربیت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ اضافی ڈیوٹی کرنے والے ریسکیو 1122 کے عملے کو اضافی الاؤنس دینے کی منظوری بھی دی جا رہی ہے جبکہ ہیلتھ انشورنس پروگرام کو ہنگامی بنیادوں پر پنجاب کے تمام اضلاع میں جلد سے جلد شروع کیا جائے گا جبکہ پنجاب کی نرسوں کو تربیت کیلئے ترکی بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں