کراچی: ماضی کی سپر ہٹ اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں اور سب کےلئے یہاں آئی ہوں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ شبنم نے کہاکہ پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں اور سب کےلئے یہاں آئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تو ضرور کام کروں گی اور مجھے امید ہے کہ پاکستان کی فلم نگری کو نوجوان اداکارصحیح سمت میں آگے لے جائیں گے۔
شوہرروبن گھوش سے متعلق سوال پر اداکارہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اورنم آنکھوں کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ شوہر کے بغیر خود کو نامکمل محسوس کرتی ہوں اور قدم قدم پر ان کی یادیں میرے ساتھ ہیں جنہیں بھولنا میرے لیے مشکل ہے۔اداکارہ شبنم 17 اپریل تک پاکستان میں قیام گریں گے اور 15 سال بعد ہونے والے فلمی ایوارڈ نگار میلے میں بھی شرکت کریں گی۔
پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتی ہوں سب کےلئے یہاں آئی ہوں, شبنم
12:55 PM, 10 Feb, 2017