ماریہ شراپوا کو رواں سال میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی دعوت مل گئی

12:27 PM, 10 Feb, 2017

ماسکو: روس کی ماریہ شراپوا کی سزا اپریل میں ختم ہونے والی ہے۔ اس کے ساتھ سابق عالمی نمبر ایک پلیئر نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ جرمنی کے ٹورنامنٹ کے ساتھ مسابقی ٹینس میں واپسی کریں گی لیکن اب نئی پیش رفت کے مطابق ان پر پابندی ہٹنے کے صرف 15 دن بعد یعنی پانچ مئی سے میڈرڈ کے ایونٹ میں انہیں مدعو کر لیا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ ماریہ گذشتہ 15 برس میں ٹینس کھیلنے والی عظیم ترین پلیئرز میں سے ایک ہیں ہم سب انہیں چاہتے ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ وہ ایونٹ میں ضرور شرکت کرینگی۔ واضح رہے گذشتہ برس آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد شراپوا پر 15 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں