معصوم بچی کو سوئیوں کے وار کر کے قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنادی گئی

12:12 PM, 10 Feb, 2017

اٹک :معصوم بچی قراةالعین کو سوئیوں سے قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت،سوتیلی والدہ عمر قید کی سزا  سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج اٹک سہیل ناصر نے تھانہ حضرو کے مشہور مقدمہ قتل میں ملوث باپ محمد اصغر ولد محمد عمر ساکن ملک پور مانسہرہ کو جرم ثابت ہونے پرسزائے موت اور2لاکھ روپے جرمانہ اورسوتیلی والدہ فاطمہ کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔

واضح رہے کہ 19ستمبر 2016کو مسماة فاطمہ زوجہ محمد اصغر نے اپنے خاوند محمد اصغر سے مل کر اپنی معصوم سات سالہ سوتیلی بیٹی قراة العین کو سوئیوں سے وار کر کے قتل کردیا تھا۔

معصوم بچی کے ماموں کی رپورٹ پر تھانہ حضرو پولیس نے 20ستمبر کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں ۔

مزیدخبریں