لاہور: بیشتر میدانی علاقوں میں سورج کرنیں بکھیرنے لگا ، تاہم سردی کی شدت بھی برقرار ہے ۔ آج سب کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا۔ موسم کی خبر دینے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے میں بھی ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
برف سے ڈھکی چوٹیوں کو چھو کر آتی یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم نکھرا نکھرا ، تاہم سردی نے بھی رنگ جما رکھا ہے ،لاہور میں سورج کرنیں بکھیر رہا ہے ،شہراقتدار اسلام آباد میں بھی سردا اور خشک موسم نے ڈیرے ڈال لیے ۔کراچی میں ہوا میں نمی کم ہونے کے باعث موسم خشک ہونے لگا ، آج شہر کا درجہ حرارت 13 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ ،زیارت اور قلات شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ رہا،آج سب کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ جبکہ دوسرے نمبر پر کالام میں منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ ،اگلے چوبیس گھٹنے کےدوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوںمیں سرد اور خشک موسم کی لہر برقرار رہے گی۔