پی ایس ایل سیزن ٹو، آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

12:06 PM, 10 Feb, 2017

دبئی: پی ایس ایل سیزن ٹو کے دوسرے روز پہلا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان  کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شروع ہو گا۔ قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے اپنی تیاریوں کو ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کے لیے مکمل قرار دیا ہے اور میکولم الیون جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔ ادھر سرفراز الیون بھی پہلی فتح کیساتھ ایونٹ کا کامیاب آغاز کرنے کے لیے پرامید ہیں۔

ایونٹ کا تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان رات نو بجے شروع ہو گا۔ ڈیرن سیمی الیون اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کا سامنا کر چکی ہے۔ اس لیے اپنے دوسرے میچ میں سابقہ غلطیوں کو بھلا کر میدان میں اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب کنگز کے کمار سنگاکارا بھی اپنی قائدانہ صلاحیتیں دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔ ٹیم میں موجود جارحانہ بلے باز کرس گیل، روی بوپارا، مہیلا جے وردھنے اور بابر اعظم نے حریف بولرز کو تگنی کا ناچ نچانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں