ہرتیک روشن نے سوزین سے دوبارہ شادی کی خبروں کی تردید کر دی

 ہرتیک روشن نے سوزین سے دوبارہ شادی کی خبروں کی تردید کر دی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن نے آخر کار چُھپ کا روزہ توڑ دیا ہے۔ اداکار نے میڈیا میں زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ایسا کچھ نہیں کہ وہ اپنی سابقہ بیوی سوزین سے دوبارہ شادی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا سوزین ان کی اچھی دوست ہیں اور وہ اکثر ملتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم ابھی بھی ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔

ہرتیک نے کہا میں ایسی خبروں پر کان نہیں دھرتا میری توجہ اس وقت جسمانی طور پر معذور افراد کی بحالی کے کاموں پر مرکوز ہے۔ اس حوالے سے وہ رواں ہفتے ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ وہ اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو سکیں۔

واضح رہے 2000 میں ہرتیک روشن اور سوزین خان نے شادی کی تھی اور یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور گزشتہ سال نومبر میں ان دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں