بہاولپور: ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی 12ویں چولستان جیپ ریلی کا آغاز ہو گیا ہے جو 12 فروری تک جاری رہے گی۔ ریلی میں 92 ڈرائیور حصہ لے رہے ہیں۔ جیپ ریلی انٹرنیشنل حیثیت اختیار کر گئی۔ ریلی میں ایران، کینیا اور تھائی لینڈ کے تین ڈرائیور حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ اس سال ریلی کا ٹریک 200 کلومیٹر سے بڑھا کر 450 کلومیٹر تک مقرر کیا گیا ہے۔
جیپ ریلی کے شرکا میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ ریلی کی 9 کیٹیگریز ہیں جن میں جیتنے والوں کو 38 لاکھ روپے مالیت کے انعامات دیے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے لئے 800 کے قریب آفیسرز اور جوان ڈیوٹیاں دیں گے۔ 11 فروری کو میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
بارہویں چولستان جیپ ریلی میں شرکت کیلئے ایک ڈرائیور نے اسکریپ سے پوری کی پوری جیپ ہی تیار کر لی۔ بہاولپور چولستان جیپ ریلی کا ٹائٹل کئی بار اپنے نام کرنے والے نادر مگسی اس بار چولستان جیپ ریلی کے میدان میں اتر چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں