جگا جاسوس میں رنبیر اپنے جذبات کا اظہار گانوں کی ذریعے کریں گے!

10:51 AM, 10 Feb, 2017

ممبئی:بالی ووڈ کی فلموں میں یوں تو موسیقی کو خاص اہمیت حاصل ہے اور 3گھنتے کی فلم میں پانچ سے سات گانے ضرور موجود ہوتے ہیں لیکن اب آرہی ہے ایک ایسی فلم جس میں پانچ سات گانے نہیں بلکہ 29گانے ہوں گے۔یہ فلم کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی ہے ۔

فلم کا نام جگا جاسوس ہے اور فلم کے ہدایت کار انو راگ باسو کا کہنا ہے کہ فلم میں اتنے گانے ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس فلم میں رنبیر اپنے جذبات کا اظہار گا کر کریں گے ۔فلم کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ فلم رواں سال 7اپریل کو شایقین کے لیے پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور کترینہ کیف کے بریک اَپ کے بعد ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہو گی جس کا شایقین کو شدت سے انتظار ہے۔

مزیدخبریں