ناورال :جانوروں کی آلائیشوں اور مردہ بچوں پر خطر ناک جنگلی کتوں اور دیگر جانوروں کی بھر مار شہری خطرہ محسوس کر نے لگے۔نارووال نیو لاہور روڈ پر بنائے گئے سلاٹر ہاوس میں ڈیوٹی دینے والے سینٹری ورکروں کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ نومولود بکری کے مردہ بچوں کو باہر کوڑے میں پھنکتے ہیں۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رات کی تاریکی میں لاغر ،بیمار اور مردہ جانوروں کو گھسیٹ کر سلاٹر ہاوس میں لایا جاتا ہے اور ان کوذبح کر کے سرکاری مہر لگا کر مارکیٹ میں فروخت کرنے کیلئے بھیج دیا جاتا ہے ۔
سلاٹر ہاوس کا بین دروازہ ٹوٹا ہوا ہے جس کو کبھی مرمت نہیں کیا گیا دوسری جانب بعض قصائی جانوروں کو اپنے گھروں میں چھری پھیر کر گوشت کو سرکاری جعلی مہریں لگا لیتے ہیں ، ناروال کے عوام اس صورت حال پر شدید پریشان ہیں، عوام نے ڈپٹی کمشنر نارووال سے از خود نوٹس لیکر فوری کارووائی کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
سلاٹر ہاوس ناروال میں مردہ جانور ذبح ہونے لگے
10:46 AM, 10 Feb, 2017