لاہور: سرگودھا کینٹ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ڈاکوؤں کی شناخت تنویر، ناصر اور عنصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ 3 روز قبل ڈاکوؤں کے 5 ساتھی پولیس نے گرفتار کئے تھے جنہیں میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا تھا۔ دوسری جانب سندھ کے علاقے کنڈ یارو میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو پار کر دیئے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت نوشہرو فیروز کے رہائشی مظہر اور مورو کے رہائشی نثار خاص خیلی کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس نے ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔ ادھر ضلع قصور میں کھڈیاں کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ایک خطر ناک ڈاکو ہلاک اور ایک گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ڈاکو 10 سے زائد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے جبکہ 3 ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں