یورپی شہریوں کی اکثریت مسلمانوں کی اپنے ملکوں میں داخلے کی مخالف

یورپی شہریوں کی اکثریت مسلمانوں کی اپنے ملکوں میں داخلے کی مخالف

لندن: ایک سروے کے مطابق یورپی ممالک کی اکثریت نے اپنے ملکوں میں مسلمانوں کی آمد کی مخالفت کر دی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق چاتھم ہاؤس سروے نے یورپ کے 10 ممالک میں مسلمانوں کی آمد سے متعلق 10 ہزار195 افراد کی رائے لی اور سروے میں ہر ملک سے ایک ہزار سے زائد افراد سے سوالات پوچھے گئے۔

سروے کے مطابق 55 فیصد افراد نے مسلمانوں کی اپنے ملک میں امیگریشن روکنے کی حامی بھری جبکہ 20 فیصد یورپی سمجھتے ہیں کہ مسلمانوں کی امیگریشن جاری رہنی چاہیئے اور 25 فیصد یورپی شہری اس معاملے میں اپنی کوئی رائے نہیں رکھتے۔

سروے کے مطابق جرمنی کے 53 اور اٹلی کے 51 فیصد شہری مسلمانوں کی اپنے ملکوں میں آمد کے مخالف ہیں جبکہ بیلجیم اور ہنگری کے 64 فیصد، فرانس کے 61 فیصد اور یونان کے 58 فیصد شہری مسلم امیگریشن کے مخالف ہیں۔

اس کے علاوہ آسٹریا کے 65 فیصد، پولینڈ کے 71 فیصد اور ہنگری کے 32 فیصد شہری مسلمانوں کی اپنے ملک میں آمد روکنے کے حامی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں