برطانیہ کے بیرون ممالک فنڈز میں کروڑوں ڈالر کے گھپلے پکڑے گئے

09:28 AM, 10 Feb, 2017

لندن:برطانیہ سے دوسرے ممالک کو ہر سال کروڑوں ڈالر کی امداد دی جاتی ہے ۔خاص طور پر غریب ملکوں اور قدرتی آفات کا شکار ملکوں کے لیے یہ امداد  ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر فراہم کی جاتی ہے ۔

لیکن برطانوی آڈٹ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے دنیا کے مختلف ملکوں کو دی جانے والی بیرونی امدادی فنڈمیں جانچ پڑتال کے بعدایک ارب 30کروڑپائونڈکے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے کیونکہ اس بھاری بھرکم رقم کا کسی کھاتے میں اندراج نہیں کیا گیا ہے نہ ہی اس سے متعلق کوئی وضاحت موجود ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق برطا نو ی حکومت کی جانب سے کنفلیکٹ ،اسٹیبلٹی اینڈسیکو ر ٹی فنڈ(سی ایس ایس ایف)میں سے ایک معیاری چھان بین کے بعدیہ انکشاف ہوا ہے کہ ایک ارب 30 کر و ڑ پائونڈ تک کی رقم کا کسی کھاتے میں کوئی اندراج ہی نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فنڈ،جس کے لئے کوئی جوابدہ نہیں، مبینہ طورپر تشدداوردیگرکاموں میں خرچ کرنے کے حوا لے سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس رپورٹ میں وزارتی سطح پر اس فنڈ کی نگرانی نہ ہونے کی مذمت کی گئی ہے جو دنیا بھر میں بانٹی جاتی ہے۔اس فنڈکے لینے والے ملکوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں