آئفل ٹاور کو حملوں سے بچانے کیلئے دیوار نصب کرنے کا فیصلہ

08:47 AM, 10 Feb, 2017

پیرس: حکام کے مطابق کے مطابق آئفل ٹاور کو دہشت گرد حملوں سے بچانے کے لیے اس کے گرد آٹھ فٹ اونچی شیشے کی مضبوط دیوار نصب کی جائے گی۔ پیرس کے میئر کے دفتر کا کہنا ہے کہ شیشے کی دیوار 2016 میں یورو فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران نصب کیے گئے دھاتی جنگلے کی جگہ لگائی جائے گی۔ یہ منصوبہ منظور ہو گیا تو اس پر اندازاً دو کروڑ یورو خرچ آئیں گے اور اسی سال اس پر کام شروع ہو جائے گا۔

واضح رہے فرانس کا دارالحکومت پیرس نومبر 2015 میں ہونیوالے دہشت گردوں کے حملے کے بعد ہائی الرٹ پر ہے۔ ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گذشتہ سال جنوبی شہر نیس میں بھی قومی دن کے موقع پر ایک ٹرک نے لوگوں کو کچل دیا تھا جس میں 86 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

آئفل ٹاور کا شمار پیرس کے معروف ترین سیاحتی مراکز میں ہوتا ہے اور ہر سال یہاں ساٹھ لاکھ سے زائد سیاح آتے ہیں۔ خطرے کے شکار مقامات میں سرفہرست آئفل ٹاور ہے جس کو خصوصی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت ٹاور کے گرد راہداریوں کو بھی نئی شکل دی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں