ٹورنٹو: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو پیر کو وائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی میزبانی کریں گے، اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہوں کی ملاقات کے ایجنڈے میں تجارت اور پائپ لائن کے معاملے پر گفتگو شامل ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میںیہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما امریکا اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر اور کینیڈا کے درمیان ہونے والی ملاقات انتہائی اہم ہے کیونکہ ٹرمپ کا خیال ہے کہ امریکہ سمیت متعدد پڑوسی ممالک میں بھی غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف قوانین میں تبدیلیاں کی جائیں ۔
ماہرین کا کہنا ہے ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ ٹرمپ کی جانب سے اس مسلے پر بھی بات چیت ہو گی ۔