واشنگٹن :ٹرمپ کی سفری پابندیوں سےمتعلق اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے ویزا پابندی کی معطلی کا فیصلہ برقرار رکھا اور سات مسلم ممالک کے روکے گئے شہریوں کو امریکہ آنے کی کھلی اجازت دے دی گئی ہے ۔
اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ 29 صفحات پر مشتمل ہے۔سفری پابندی کامعاملہ اب سپریم کورٹ میں جائےگا۔ اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ اب سپریم کورٹ کا2 رکنی بیچ کیس کی سماعت کرےگا۔
اپیلٹ کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے۔ملکی سلامتی داؤ پر لگی ہےاب عدالت میں ملاقات ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ سیاسی ہے۔ اسی لیئے امریکی عدالت نے ویزا پابندی کی معطلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔