نیتن یاہو کے خلاف مقدمات: سماعت بم پروف بنکر میں، عوام کا احتجاج

نیتن یاہو کے خلاف مقدمات: سماعت بم پروف بنکر میں، عوام کا احتجاج

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف فراڈ اور رشوت ستانی کے مقدمات کی سماعت اسرائیل کی عدالت میں زیر زمین راکٹ اور بم پروف بنکر میں کی گئی۔ پانچ سال بعد عدالت میں پیش ہونے والے نیتن یاہو کے خلاف عدالت کے باہر اسرائیلیوں نے مظاہرہ کیا اور وزیراعظم کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

نیتن یاہو پر تین مقدمات میں فراڈ اور ایک مقدمے میں رشوت ستانی کے الزامات ہیں۔ سماعت تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم نیتن یاہو کی جانب سے مقدمہ ملتوی کرانے کی درخواستوں کو عدالت نے مسترد کر دیا۔ نیتن یاہو کی پیشی کے موقع پر عوامی ردعمل میں شدت دیکھی جا رہی ہے، اور ان کے خلاف داخلی سطح پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں