سپریم کورٹ نے لاہور رجسٹری میں ای-حلف نامہ سسٹم اور فوری تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کی سہولت متعارف کرادی

سپریم کورٹ نے لاہور رجسٹری میں ای-حلف نامہ سسٹم اور فوری تصدیق شدہ کاپیاں فراہم کرنے کی سہولت متعارف کرادی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی ہدایات پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار سلیم خان نے لاہور رجسٹری میں ای-حلف نامہ سسٹم اور فوری تصدیق شدہ کاپیوں کی سہولت متعارف کرادی ہے۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، ای-حلف نامہ سسٹم حلف نامے جمع کرانے کا ایک جدید، آسان اور شفاف طریقہ ہے، جو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس سسٹم کے تحت کیس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے فوری تصدیق شدہ کاپیاں حاصل کرنا بھی ممکن ہوگا۔ اب وکلاء اور درخواست دہندگان لاہور رجسٹری سے اسلام آباد کے کیسز کی تصدیق شدہ کاپیاں بھی لے سکیں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ یہ نئے اقدامات دستاویزات کی ترسیل میں تاخیر اور وقت کا ضیاع ختم کرنے میں مددگار ہوں گے، جس کے نتیجے میں عدالتی نظام کی کارکردگی اور شفافیت میں مزید بہتری آئے گی۔

مصنف کے بارے میں