26 نومبر واقعے کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے: عمر ایوب

26 نومبر واقعے کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار کمیشن تشکیل دیا جائے: عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 26 نومبر کو پی ٹی آئی کارکنوں پر پولیس کی فائرنگ کی شدید مذمت کی اور اس کی تحقیقات کے لیے غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے نہتے مظاہرین پر گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوئے، 200 افراد غائب ہیں اور 5 ہزار سے زائد افراد گرفتار ہوئے۔ عمر ایوب نے سوال کیا کہ پولیس نے اس طرح طاقت کا استعمال کیوں کیا جب کہ مظاہرین نے پرامن احتجاج کیا تھا اور ڈی چوک تک کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی نے مظاہرین کو ڈی چوک جانے سے روکا تھا، پھر بھی گولی چلائی گئی۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ سوال ہمیشہ باقی رہے گا کہ "گولی کیوں چلائی گئی؟" اور اس کے بارے میں آنے والی نسلیں سوال کریں گی۔ عمر ایوب نے پارٹی قائدین، کارکنوں اور بشریٰ بی بی کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ پی ٹی آئی اپنے موقف کے لیے قربانیاں دیتی رہے گی

مصنف کے بارے میں