اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 26 نومبر کو ہونے والے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور ان کے بارے میں کسی بھی قابلِ اعتبار معلومات کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جن 12 ہلاک ہونے والے افراد کا ذکر کیا، ان کے شناختی کارڈ، قبریں یا ورثا کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی قیادت میں موجود تضادات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ نے 278 افراد کے مرنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ ایوان میں بیٹھے دیگر رہنماؤں نے مختلف تعدادیں پیش کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات ہیں، جس کی جھلک عمر ایوب کی تقریر میں نظر آئی، جہاں وہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے ساتھ باقی لوگ بھاگ گئے۔
وزیر دفاع نے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور پر حملے کا ذکر بھی کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کے گارڈز نے حملہ آوروں پر فائرنگ کی۔ خواجہ آصف نے اس بات کو قوم کے اجتماعی شعور کی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بغیر ثبوت کے ایسی باتیں کرنا گمراہ کن ہے
پی ٹی آئی نے 12 ہلاک کارکنوں کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا:خواجہ آصف
