پاک فوج کی بڑی کامیابی، ژوب میں 15 خوارج ہلاک

06:02 PM, 10 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ کارروائی انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 10 دسمبر 2024 کو سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں ایک اہم آپریشن کیا۔ اس دوران خوارج کے ٹھکانے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بہادر سپاہی عارف الرحمان (32 سال، ضلع مانسہرہ) نے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی مزید موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ پاکستانی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم کے شانہ بشانہ ہیں، اور ان کے جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزیدخبریں