ویمن کرکٹر سدرہ امین زندگی کے نئے سفر کے لیے تیار، شادی کی تاریخ کا اعلان

04:29 PM, 10 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کامیاب بیٹر سدرہ امین نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت پیغام کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ رواں ماہ کے اختتام پر شادی کرنے جا رہی ہیں۔

سدرہ امین نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں "ہمیشہ کے لیے یادگار دن!" کا کیپشن لکھا، جس میں ان کے چہرے پر خوشی کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ ان کی اس خوشی کے لمحے کو ان کے مداحوں نے سراہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سدرہ امین کا کرکٹ کی دنیا میں سفر متاثر کن رہا ہے۔ 2013 میں آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں اپنے بین الاقوامی کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والی سدرہ نے 2022 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی سنچری اسکور کی۔ اس کے بعد انہوں نے آئرلینڈ کے خلاف 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو ایک پاکستانی خاتون کرکٹر کا ون ڈے میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بن گیا۔

مزیدخبریں