عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں قیمتوں میں اضافہ

04:10 PM, 10 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اُچھال دیکھنے کو ملا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 2 ہزار 662 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونا 858 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 37 ہزار 826 روپے کا ہو گیا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور وہ 3400 روپے پر برقرار رہی۔ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے رہی۔

مزیدخبریں