اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت کو دل بڑا کر کے سیاسی مذاکرات کا آغاز کرنا چاہیے کیونکہ مسائل کا حل صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا کہ ہمیں سب کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہوگا اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایک دوسرے پر تنقید کرتے رہیں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کمپرومائزڈ ہے اور بشریٰ بی بی ایسے حالات بنا رہی ہیں جو عمران خان کی مشکلات میں اضافہ کریں گے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ بات چیت کا دروازہ کھولے، کیونکہ دنیا بھر میں بڑی جنگیں بھی مذاکرات سے ختم ہو جاتی ہیں۔ اگر سیاسی درجہ حرارت کم نہ کیا گیا تو ملک کو نقصان ہو گا۔