فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کر دیاگیا، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ شروع

03:42 PM, 10 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: پاکستان کے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے، جس میں انہیں مختلف الزامات کی بناء پر چارج شیٹ کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ان پر الزامات ہیں کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث تھے، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریاست کے مفادات کو نقصان پہنچایا، سرکاری وسائل کا غلط استعمال کیا، اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچایا۔ یہ کارروائی فیض حمید کے خلاف اگلے مرحلے میں کی جا رہی ہے

مزیدخبریں