کراچی: قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے نیٹ ورک کی بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے، اور تربت کیلئے پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، کراچی سے تربت کے لیے پروازیں 16 دسمبر سے شیڈول میں شامل کی جائیں گی، اور ان پروازوں کا شیڈول ہفتہ وار دو پروازوں پر مشتمل ہوگا جو پیر اور بدھ کے روز آپریٹ کریں گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی تربت اور گوادر کے آپریشنز کو دوبارہ فعال کیا جا رہا ہے، جو ملکی معیشت اور سی پیک منصوبوں کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ تربت کیلئے پروازوں کی بحالی سے سی پیک منصوبوں کو مزید تقویت ملے گی اور علاقے میں اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔