شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات جاری: وزیر اعظم

شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے انتظامات جاری: وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شام میں پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ شام میں حالات میں اچانک تبدیلی آئی ہے اور پاکستان نے شام کے معاملے پر غیر جانبدار رہ کر سفارتی حکمت عملی اختیار کی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ شام میں تقریباً 250 پاکستانی زائرین موجود ہیں اور ان کے لیے واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وزارت خارجہ اور شام و لبنان میں پاکستان کے سفیروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لبنان کے زمینی راستے سے پاکستانیوں کا انخلا ممکن بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور لبنانی وزیراعظم سے اس بات کی یقین دہانی بھی حاصل کی گئی ہے کہ پاکستانیوں کی واپسی میں تعاون کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ، وزیراعظم نے ملکی معیشت کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 3.57 فیصد کمی آئی ہے اور سیاسی استحکام کو ملک کی معاشی ترقی کے لیے ضروری قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پر حملے کی ناکام کوشش کرنے والوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے گی، اور ملک میں امن کا قیام معاشی ترقی کے لیے لازمی ہے

مصنف کے بارے میں