اسلام آباد : وزیراعظم نے آج کابینہ کا اجلاس بلالیا ہے جس میں ملک کی موجودہ امن و امان کی صورتحال اور سیاسی حالات پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے تمام کابینہ اراکین کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق، ایوان میں آج پرائیویٹ ممبرز ڈے کی کارروائی ہوگی، جہاں مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان قانون سازی کے لیے بل پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان فیک نیوز سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
کابینہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ضروری اقدامات اور سیاسی معاملات پر بات چیت کی جائے گی، تاکہ ملک میں موجودہ چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکے۔