پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس سے تجاوز

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، جب ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار 14 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس سے قبل، کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، اور انڈیکس 916 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 9 ہزار 970 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 8 پیسے کم ہو کر 277.90 روپے ہو گئی، جبکہ گزشتہ دن یہ 277.98 روپے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

مصنف کے بارے میں