پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا

ڈربن : قومی ٹیم کی بھرپور تیاری، شاہین فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم نے اس میچ کی تیاری کے لئے کنگز میڈ سٹیڈیم میں بھرپور مشقیں کیں اور شاہین فتوحات کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جیسے ٹیم نے آسٹریلیا اور زمبابوے میں پرفارم کیا، اُسی طرح یہاں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ رضوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نئے کھلاڑیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے، اور اوورسیز سیریز ہمیشہ مشکل ہوتی ہیں لیکن وہ اس چیلنج کو بخوبی قبول کر کے ٹیم کی کامیابی کے لئے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں