190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس، عمران خان کے خلاف عدالت میں گواہی نہیں دوں گا: ندیم افضل چن 

07:15 PM, 10 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

سرگودھا: عمران خان کے سابق مشیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ جو کچھ بھی ہوجائے عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عدالت میں گواہی نہیں دوں گا۔ 

اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ندیم افضل چن نے کہا کہ نیب نے مجھے بلایا تھا کیونکہ اس وقت میں کابینہ کا حصہ تھا اور نیب نے جو مجھ سے پوچھا میں نے جو سچ تھا بتا دیا لیکن اب میں عدالت میں عمران خان کے خلاف گواہی نہیں دوں گا کیونکہ میری سوچ ہے کہ کسی سیاستدان کے خلاف گواہی نہیں دینی۔ 

انہوں نے کہا کہ جب میں پی ٹی آئی کا حصہ تھا تو اس وقت عمران خان کو کہتا تھا کہ شہزاد اکبر فراڈ ہے یہ آپ کو مروائے گا لوگ اب کہہ رہے ہیں لیکن میں اس وقت کہتا تھا۔ 

مزیدخبریں