کرکٹ مداحوں کیلئے خوشخبری، پی ایس ایل یواے ای میں نہیں پاکستان میں ہی ہوگی 

06:52 PM, 10 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے مداحوں کے لئے اچھی خبر،،پی ایس ایل 9 کے تمام میچز پاکستان میں ہی ہونگے۔پی ایس ایل مینجمنٹ کو حکومتی اداروں کی جانب سے پاکستان میں کروانے کا گرین سگنل موصول ہونے کا امکان ہے۔ جلد اعلان کردیا جائے گا۔

پی ایس ایل 9 کا آغاز 18 فروری سے ہونے کا امکان  ہے۔ پی ایس ایل 9 پاکستان کے چار وینیوز پر کروائے جائیں گے۔ کراچی ، لاہور ، راول پنڈی اور ملتان  میں پی ایس ایل کے  میچز ہوں گے ۔

کراچی کنگز فائنل کراچی جبکہ لاہور قلندرز فائنل لاہور میں کروانے کی خواہاں ہیں۔ افتتاحی تقریب لاہور میں منعقد کروائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان میں الیکشن کی وجہ سے پی ایس ایل کو یو اے ای منتقل کرنے کی تجویز پی سی بی نے فرنچائزز کو دی تھی۔

مزیدخبریں