جیل میں دیسی مرغ کھا کر عمران خان کا دماغ خراب ہوگیا ہے: عابد شیر علی 

06:30 PM, 10 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ جیل میں دیسی مرغ کھا کر عمران خان کا دماغ خراب ہوگیا ہے جو وہ سانحہ 9 مئی کا الزام نواز شریف پر لگا رہے ہیں۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس میں عابد شیر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے ہی نرغے میں آگئے ہیں ۔پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں نے ملک کو نقصان پہنچایا،دوسروں پر الزامات لگانے والا خود رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،190 ملین پاؤنڈ پاکستان کے قومی خزانے میں جمع ہونے چاہئیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک بند لفافہ آیا اس کو کابینہ میں رکھا گیا اور منظور کرالیا گیا۔پاکستان کی سلیکٹڈ حکومت کے سربراہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی تھے۔ تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن کیس 190ملین پائونڈ ہے۔190ملین پائونڈ کیس نیشنل کرائم ایجنسی نے بنایا ملکی ادارے نے نہیں بنایا۔

انہوںں ے کہا کہ ہمارے خلاف کچھ نہ تھا تو ثاقب نثار نے جے آئی ٹی بناکر مانیٹرنگ جج لگاکر وٹس اپ کال سے نوازشریف کو سزائیں سنائی گئیں ۔ میں پاکستان کی 26 کروڑ عوام سے پوچھنا چاہتا ہوں پاکستان کا سب سے بڑا چور کون ہے۔

مزیدخبریں