نواز شریف چوتھی بار وزیر اعظم بن گئے ، صرف رسماً حلف اٹھانا باقی ہے: اعتزاز احسن 

05:48 PM, 10 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر قانون اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف چوتھی بار وزیر اعظم بن گئے ہیں رسماً حلف اٹھانا باقی ہے۔ انہیں اب وزیر اعظم کا پروٹوکول دیا جار ہا ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ نواز شریف   چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن چکے ہیں،نواز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول مل رہا ہے اگر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوئی تو مسلم لیگ ن کی الیکشن میں بہت کم سیٹیں ہوں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن، نگران حکومت، اور انتظامیہ میاں صاحب کو دو تہائی اکثریت دینے کی حتمی کوشش کر رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ قانون سے ہٹ کر سلوک ہوا ہے، مسلم لیگ ن لاڈلا پلس ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری میں کوئی اختلاف نہیں ہے اور دونوں ایک پیج پر ہیں۔ پیپلز پارٹی انتخابات میں اچھی پوزیشن میں ہوگی۔ 

مزیدخبریں