مقدمات پر مقدمات بن رہے ہیں، پاکستان میں اب مرنا ضروری ہے دیکھیں کب مرتے ہیں: فواد چوہدری

مقدمات پر مقدمات بن رہے ہیں، پاکستان میں اب مرنا ضروری ہے دیکھیں کب مرتے ہیں: فواد چوہدری
سورس: file

راولپنڈی: راولپنڈی کی مقامی عدالت نے اینٹی کرپشن کی طرف سے درج فراڈ کے مقدمہ میں فواد چوہدری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

فواد چوہدری کو سول جج غلام مصطفیٰ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں محکمہ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم نے عدالت سے استدعا کی کہ فواد چوہدری سے 35 لاکھ روپے برآمد کرنے ہیں لہذا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔

عدالت نے فواد چوہدری کا ایک روز کیلئے ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اینٹی کرپشن کو پیر 11 دسمبر کو فواد چوہدری کو متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیشی سے قبل فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھوٹے اور بے بنیاد کیس بھگت رہے ہیں، کھاد چوری کا کیس بنا لیکن سب میں سپریم کورٹ ہی سے ریلیف ملے گا۔

پاکستان میں اب مرنا ضروری ہے دیکھیں کب مرتے ہیں، فواد چوہدری کہتے ہیں مقدمات پر مقدمات بن رہے ہیں دیکھتے ہیں اب اور کتنے مقدمات بناتے ہیں۔ کھاد کی ایک بوری کے بعد چھ بوریوں کی چوری کا نیا مقدمہ بنے گا۔

 ایک صحافی نے سوال کیا کہ وجوہات کیا ہیں کیا الیکشن آرہے ہیں؟ فواد چوہدری نے کہا کہ وجوہات تو پہلے ہی سب جانتے ہیں۔


واضح رہے کہ اینٹی کرپشن کی طرف سے درج کیئے گئے مقدمہ میں فواد چوہدری پر ہاؤسنگ سوسائٹی کی منظوری اور اراضی این او سی کیلئے ان سے رشوت لینے کا الزام ہے۔

مصنف کے بارے میں