ڈینگی کے وار تھم نہ سکے، 14 ہزار 815تصدیق شدہ مریض رپورٹ

03:00 PM, 10 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:  پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔  گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 52نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق  ہوئی ہے ۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب علی جان خان کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ڈینگی کے 14 ہزار 815تصدیق شدہ مریض رپورٹ  ہوئے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب  کی جانب سے دیئے گئے اعدادو شمار کے مطابق  لاہور  میں گزشتہ روز 32نئے مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6 ہزار 814تصدیق شدہ مریض رپورٹ ہوئے۔

 علی محمد جان نے بتایا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 25ے زائد  مریض زیر علاج ہیں جبکہ  پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے تقریباً44مریض زیر علاج ہیں۔کئی مریض چھوٹے نجی ہسپتالوں میں بھی زیر علاج ہیں۔

ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مسلسل اضافے کے باوجود  ہسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھائے جا سکے، ڈینگی ٹیسٹوں کے حوالے سے بھی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مزیدخبریں