اسلام آباد: سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی کم وصولی کے پیش نظر وزارت حج حکام نے متبادل آپشن پر غور شروع کردیا۔
ذرائع وزارت حج نے تصدیق کرتےہوئے بتایا کہ 13 روز میں ایک چوتھائی سے بھی کم درخواستیں موصول ہوسکی ہیں۔
ذرائع کے مطابق درخواستوں کی کم وصولی کو مد نظر رکھتے ہوئے پانچ برس سے قبل دوبارہ حج کرنے پر عائد پابندی اٹھائی جاسکتی ہے جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں سات سے دس روز کا اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کے محرم کے بغیر حج کرنے کی اجازت میں مزید رعایت دی جاسکتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حج پالیسی میں تبدیلی کی ضرورت پڑنے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ بینکوں کی منتخب برانچوں میں آج اتوار کو چھٹی کے باوجود بھی درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔کل ہفتہ کے روز بھی درخواستوں کی وصولی جاری رہی تھی۔