حج درخواستوں کی وصولی، بینک آج کھلے رہیں گے

10:48 AM, 10 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینک آج (اتوار ) بھی کھلے رہیں گے۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق منگل 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی بلا تعطل جاری رہے گی۔  وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائنز اور واٹس نمبر کا اجرا بھی کر دیا ہے۔ 

دوسری جانب بڑھتے حج اخراجات کے سبب پاکستانی شہریوں کی جانب سے سرکاری حج کے لیے درخواستوں کی وصولی میں عوامی دلچسپی کم ہے۔اب تک صرف 20 ہزار 5 سو عازمینِ حج نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

مزیدخبریں