انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہوں گے

10:10 AM, 10 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

دبئی:   ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ میں آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کا پانچواں میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجےآئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے  چھٹےمیچ  میں نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

 ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے شاندار آغاز کرتے ہوئے   نیپال کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں ہونے والے میچ میں  پاکستان نے نیپال کو 7 وکٹوں سے ہرایا، محمد ذیشان 6 وکٹیں حاصل کیں، سعد بیگ اور اذان اویس نے نصف سنچریاں بنائیں۔

 ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام انڈر 19 ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے متحدہ عرب امارات میں جاری ہیں، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 12 دسمبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی ۔

مزیدخبریں