ورلڈ کپ سے چھٹی نے رونالڈو کا دل توڑدیا ، اسٹار فٹبالر پھوٹ پھوٹ کر رو دیے

11:31 PM, 10 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

دوحہ: ورلڈ کپ سے چھٹی نے رونالڈو کا دل توڑدیا ، اسٹار فٹبالر پھوٹ پھوٹ کر رو دیے ۔ پرتگال کے دیگر کھلاڑیوں کی بھی نم آنکھوں کے ساتھ میدان سے رخصتی ، رونالڈو کے فینز کے چہرے بھی اترگئے ۔

واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں مراکش نے رونالڈو کی ٹیم کو ایک گول سے ہرادیا ۔ واحد گول یوسف النصیری نے کیا ۔ پرتگال نے اسکور برابر کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر مراکش کے دفاع نے انہیں ناکام بنا دیا ۔ اس جیت کے ساتھ مراکش سیمی فائنل میں پہنچنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا ۔

جیت کے بعد فاتح کھلاڑی سجدہ ریز ہوگئے ۔ اسٹیڈیم میں انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا ۔ تاریخی فتح پر مراکش میں بھی شہری جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے ۔

مزیدخبریں