وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی بریت پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

08:01 PM, 10 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کی بریت پر وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ، کہا اللہ اور رسولﷺ کی قسمیں کھا کر جھوٹ بولنے والوں کو توبہ کرنی چاہیے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ رانا ثناء اللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے ۔ رانا ثناء اللہ نے بدترین سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ وقت کے منصف نے سچ جھوٹ ، کھرے کھوٹے ، بے گناہ اور گناہ گاروں میں واضح لکیر کھینچ دی ہے۔ رانا ثناءاللہ کی بریت عمران خان کے جھوٹے کیسز بنانے کا بڑا ثبوت ہے ۔

واضح رہے کہ منشیات برآمدگی کیس میں انسداد منشیات عدالت لاہور نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو بری کردیا ہے ۔ نیو نیوز کے مطابق پراسیکیوشن کے 2 گواہوں نے وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے حق میں بیان دے دیا ۔ انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا ۔

گواہ انسپکٹر احسان کا کہنا ہے کہ ہمارے سامنے رانا ثناءاللہ سے کوئی منشیات برآمدگی نہیں ہوئی ۔ میرے سامنے برآمدگی نہیں ہوئی ، واقعے کا حقیقی طور پر علم نہیں ہے ۔

مزیدخبریں