برطانیہ میں سردی کی لہر نے ہر چیز کو منجمد کرکے رکھ دیا

05:23 PM, 10 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانیہ میں اچانک آنے والی سردی کی لہر نے ہر چیز کو منجمد کرکے رکھ دیا ۔ مانچسٹر میں درجہ حرارت منفی 10 ڈگری تک پہنچ گیا ۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز سردی کی لہر لندن تک پہنچ جائے گی اور اگلے دو دن کے اندر بعض علاقوں میں 4 انچ برف پڑ سکتی ہے ۔ برفباری کے باعث مانچسٹر ائیرپورٹ کے دونوں رن ویز بند کر دیئے گئے ۔

گیٹ وک ائیرپورٹ پر برف کے باعث متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ڈبلن ائیرپورٹ کی 140 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔

مزیدخبریں