ملتان : ملتان ٹیسٹ کا دوسرا دن انگلینڈ کے نام رہا ۔ پاکستان کی باؤلنگ اور بیٹنگ میں بدترین کارکردگی رہی۔ کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے بابر الیون کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان 202 رنز بنالیے۔ انگلینڈ کو 281 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107 سے اننگز کا آغاز کیا تاہم پاکستان کے 8 بلےباز دوسرے روز محض 95 رنز کا اضافہ کرسکے۔
کپتان بابراعظم 142 کے مجموعے پر 75 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل سعود شکیل کی مزاحمت بھی 63 رنز پر دم توڑ گئی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی 4 وکٹیں محض 4 رنز کے اضافے پر گریں، جس میں محمد رضوان 10، آغا سلمان 4، محمد نواز 1 جبکہ محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف 22، زاہد محمود صفر جبکہ ابرار احمد نے ناقابل شکست 7 رنز بنائے۔
پاکستانی ٹیم پہلے سیشن میں انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں محض 202 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، جو روٹ 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
79 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے بیٹنگ شروع کی اور کھیل کے اختتام تک 5 وکٹؤں کے نقصان پر 202 رنز بنالیے ہیں۔ زیک کرولی 3، بین ڈکٹ 79، ول جیکس 4، اولی پوپ 4، جو روٹ 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ابرار احمد نے 3 وکٹ لی جبکہ زیک کرولی اور اولی پوپ رن آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی طرف سے ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز میں بھی اب تک کامیاب باؤلر ابرار احمد ہی ہیں جنہوں نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔